بچوں کی نبی پاکﷺ کے ساتھ محبت ان ملعونوں کیلئے پیغام ہے کہ آقائے دو جہاں سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور):گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب ہوئی، تقریب سے معاون خصوصی کامران بنگش کا خطاب، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بچوں کی نبی پاکﷺ کے ساتھ محبت ان ملعونوں کیلئے پیغام ہے کہ آقائے دو جہاں سے کتنی محبت کرتے ہیں،پیغمبر اسلام ص سے محبت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، یہ ان ملعونوں کیلئے پیغام ہے کہ ہم نبی پاک ﷺ سے محبت کرنے والے ہیں، دیر کالونی کے افسوس ناک واقعے کے کئی کڑیاں ہیں، پاکستان افغانستان میں امن لانے کی کوشش کررہا ہے، افغانستان میں امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،بی ایس کالجز میں لیکچررز کی کمی کو پورا کرریے ہیں۔