تھانہ ریس کورس پولیس کی بروقت کاروائی-شیر خوار بچہ بازیاب

ویب ڈیسک (راولپنڈی): تھانہ ریس کورس پولیس نیبروقت اہم کاروائی، کر کے مصریال روڈ سے شیر خوار بچہ اغواء کرنے والی ملزمہ کو چندہی گھنٹوں بعد گرفتارکر کہ بچہ بازیاب کروا لیا ہے ۔
ملزمہ آسیہ وقاص بچے کو اغواء کرکے فیصل آباد جانے کیلئے گاڑی میں سوار ہو چکی تھی کہ ایس ایچ او15 پر بچے کے اغوا کی اطلاع پر ایس ایچ او ریس کورس پولیس کی نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے۔ بچے کی والدہ نے بتایاکہ وہ اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی، کہ راستے میں خاتون نے مدد کرنے کا کہہ کر اس کا چھوٹا بیٹا اٹھا لیا اور گلیوں میں غائب ہوگئی۔پولیس ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کرسچن کالونی کی رہائشی ملزمہ اور اسکے بیٹے کو گرفتار کرلیاہے، پولیس سی پی او راولپنڈی نے بچے کی بازیابی پر پولیس ٹیموں کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹس بھی دیئے۔