قومی اسمبلی میں آئین میں 26 ویں ترمیم کا بل پیش

ویب ڈیسک:آئین میں چھبیس ویں ترمیم کا بل ایوان میں پیش، سی پیک اتھارٹی کے قیام کے لیے احکام وضع کرنے کا بل پیش، قومی اسمبلی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظور، بل اور قرارداد مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کیئے.بل کی کاپیاں نہ دینے پر اپوزیشن کا احتجاج، ڈپٹی سپیکر نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے.