چیرمین نیب نے بلیو ورلڈ ہاوسنگ سکیم میں عوام سے دھوکہ دہی کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد):چیرمین نیب نے بلیو ورلڈ ہاوسنگ سکیم میں عوام سے دھوکہ دہی کا نوٹس لے لیا، ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا،نیب اعلامیہ کے مطابق بلیو ورلڈ سوسائٹی نے این او سی کی۔منظوری کے بغیر پلاٹوں کی بکنگ اور تشہیر سے مبینہ اربوں روپے لوٹے، آر ڈی اے چیرمین طارق محمود مرتضی نے سوسائٹی غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا، ڈی جی نیب راولپنڈی سوسائٹی کے نام پر لوٹی گئی رقم جلد واپس لوٹانے کے حوالے سے قانونی اقدامات اٹھائیں۔