22066f9b6ae8ee200f699fd6600b7295 XL 680x437 1

بجلی کمپنیوں کے سربراہان غیرقانونی وصولیاں روکنے کے اقدامات کریں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی صارفین سے غیر قانونی وصولیاں، پاورڈویژن نے صورتحال کا نوٹس لے لیا، پاورڈویژن کی جانب سے تمام بجلی کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ، پاورڈویژن کا فیلڈ اسٹاف کی جانب سے غیرقانونی وصولیوں پر تشویش کا اظہارکیا، مراسلہ کے مطابق فیلڈ اسٹاف ٹرانسفارمرز کے ریپئر چارجز کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کررہا ہے، بجلی کمپنیوں کے سربراہان غیرقانونی وصولیاں روکنے کے اقدامات کریں،
غیر قانونی اقدام میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے، مستقبل میں ایسے واقعات پر سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ