222 4

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والوں کے خلاف اپریشن

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والوں کے خلاف اپریشن، باچا خان چوک کے قریب مرچ منڈی میں مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، کاروائی میں 700 کلوگرام سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد، مالک گرفتار،
کاروائی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں کی گئی، ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ مصالحہ جات میں مختلف اشیاء کے چھلکوں سمیت لکڑی کا بورا استعمال کیا جارہا تھا، اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا ہے، صوبے سے ملاوٹ مافیا کا خاتمہ کرکے ہی دم لینگے۔

مزید پڑھیں:  جامعہ پشاور میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، گاڑیوں سے بیٹریاں غائب