images 1 22

سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے نجی و سرکاری شراکت داری کے ذریعےشروع کئے جاسکیں، وہ لاہور میں پنجاب میں صنعتی ترقی خصوصاً سیمنٹ کی صنعت کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت تعمیراتی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سیمنٹ کی پیداوارمیں اضافہ ہواور وہ ہر جگہ مناسب قیمتوں پر دستیاب ہو، سیمنٹ فیکٹری کے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اُن کے مسائل فوری حل کریں، تاکہ معاشی ترقی ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان