images 2 14

سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ، وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے وزارت داخلہ نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس وزارت داخلہ کے سینئر افسران کی زیرصدارت ہوگا، اجلاس میں سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک، آئی جی اسلام آباد، چیئرمین نادار کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ڈائریکٹر امیگریشن، سول ایوی ایشن حکام، سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، اور ڈائریکٹر فارن وزارت خارجہ کو بھی بلایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سری لنکا کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے چارٹرڈ طیارہ بھیجنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار