news 1531904480 6705

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے سماعت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): بجلی 1 روپیہ 36 پیسے مہنگی کرنے کی سماعت نیپرا میں جاری، نیپرا نے ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے، وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ستمبر میں مہنگی بجلی کیوں پیدا ہوئی؟ ڈیزل اور فرنس آئل سے پیداوار کے باعث 10 ارب روپے کا بوجھ پڑا، مہنگی پیداوار نہ ہوتی تو صارفین کو ریلیف مل سکتا تھا،
ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار میں 10 فیصد کمی ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام کے مطابق گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے بھی پیداوار 5 فیصد کم ہوئی، سی پی پی اے کے مطابق 300 میگاواٹ کا نیوکلیئر پلانٹ بھی بند تھا، فرانس آئل اور ڈیزل سے پیداوار نہ ہوتی تو لوڈشیڈنگ کرنی پڑتی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق