download 4 19

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز

ویب ڈیسک : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز شروع ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا، آئی سی سی سپرلیگ کے سلسلے میں دونوں ٹیمیں اپنی مہم کا آغازکل سے کرینگی، 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا، سٹار بلے باز بابراعظم پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فٹنس پر بھی کام کیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق تمام کھلاڑیوں کو مفیدمشورے بھی دیتے رہے، جبکہ بولنگ کوچ وقاریونس نے پیسرز کو یارکرز کے گُرسکھائے، کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کیلئے ٹیبل ٹینس، سنوکراور کیرم بورڈ پر ہاتھ صاف کئے، سیریزکا دوسرا ون ڈے میچ یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچز 7 ، 8 اور 10نومبر کو پنڈی سٹیڈیم میں ہی شیڈول ہیں۔