ssp 2

کیپٹل سٹی پولیس کا مسلح راہزنی میں ملوث سہولت کار سمیت چھ رکنی راہزن گروہ گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): کیپٹل سٹی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی راہزنی کا سراغ لگا لیا، مسلح راہزنی میں ملوث سہولت کار سمیت چھ رکنی راہزن گروہ گرفتار، ملزمان نے گزشتہ ماہ فقیر آباد کی حدود میں کرنسی ڈیلرحکمت اللہ سے تین کروڑ روپے چھینے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 50 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان میں وزیر، عبدالقادر، عبدالولی عرف زنگل، اسماعیل عرف شینا، عثمان اور شیر علی شامل ہیں، ملزمان میں سے تین کا تعلق ضلع باجوڑ، جبکہ بقیہ کا تعلق ضلع سوات، چارسدہ اور پشاور سے ہے،سہولت کار شیر علی کا تعلق یوسف آباد دلہ زاک روڈ سے ہے، ملزمان نے واردات کے بعد سہولت کار شیر علی کے گھر رات گزاری تھی.

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب


ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ ملزم اسماعیل اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوا ہے، ملزم شیر علی، اسماعیل اور عبدالولی زنگل اس سے قبل بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکے ہیں، ملزمان سے وردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان مزید اہم اور سنسنی خیزا نکشافات کی توقع کی جار ہی ہے، تین مزید ملزمان کی نشاندھی کی جا چکی ہے.

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی