ali zafar foundation acknowledged for philanthropic work 1603894296 8072

گلوکارعلی ظفر کو شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازاگیا

ویب ڈیسک(لاہور)صدر مملکت کی جانب سے گلوکارعلی ظفر کو شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہونے والی شان پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلی پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ کورونا وبا ء میں شاندار خدمات پیش کرنے والوں کو دیا گیا۔ جب کہ اس موقع پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ اور سماجی کاموں کے لیے علی ظفر فائونڈیشن کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔
ضرورت مند موسیقاروں اور بالخصوص مسیحی برادری ، خواجہ سراںسمیت دیگر اقلیتوں کی لاک ڈئوان کے تناظرمیںمدد کرنے پرشانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس شاندار تقریب میں کورونا کی جنگ کے خلاف نبردآزما ہیروز کو اعزازات سے نوازا۔ ان میں صفِ اول میں موجود کورونا وائرس سے لڑنے والے ہیلتھ ورکر اور ڈاکٹر بھی شامل ہیں جنہوں نے اس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔