آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کرتشریف لائے۔سینیٹر شبلی فراز

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے مبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کودلی مبارکباددی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ پیغا م میں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کرتشریف لائے۔بھٹکی ہوئی انسانیت کوامن و آشتی اور رواداری کے درس سے روشناس کرایا۔
معاشرتی مسائل کاحل محسن انسانیت کے اخلاق حسنہ کی پیروی میں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعا ت و زیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے تصور پر فلاحی مملکت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ایسی ریاست جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور مساوات کی حقیقی روشنی سب کو میسر آئے۔