ترکی میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی

ویب ڈیسک: ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئے گھروں سے باہر آگئی۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ازمیر میں چار جاں بحق جب کہ 120 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ازمیر کے قریب سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور سمندری پانی آبادی میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے.