سپیکر قومی اسمبلی کا نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار سے ٹیلی فونک رابطہ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی سے ٹیلی فونک رابطہ۔ سپیکر اسد قیصرنے انتخابات میں کامیابی پر لطیف آفریدی کو مبارکباددی۔ قومی سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ بار فراہمی انصاف کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، سستے اور فوری انصاف کیلئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں۔امید ہے نومنتخب لطیف آفریدی تمام وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ سپیکر بار ایسوسی ایشنز نے قانون کی حکمرانی کے لیے کلیدی کردار ادا کیاہے ۔
لطیف آفریدی نے کہا کہ وکلاء برادری کا جمہوریت کی بقاء اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔ اسپیکر نے نو منتخب جنرل سیکرٹری کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیالطیف آفریدی نے مبارکباد اور تعاون پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔