لکی مروت میں انجمن غلامانِ مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کا جلوس

ویب ڈیسک(لکی مروت )انجمن غلامانِ مصطفے کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس ہوا ہے۔ جلوس جامعہ غوثیہ محلہ باغبان سے روانہ ہوا اور شہر کے مختلف بازاروں سے گزرا ۔جلوس میں ہزاروں غلامانِ مصطفے نے شرکت کی ۔ شرکا جلوس راستے میں نعت خوانی کرتے رہے تھے ۔جلوس کے اختتام پر میلاد پلاٹ میں جلسہ سیرت النبی کاانعقاد کیا گیا ،جلسے میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی گئی ۔
جلسے میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ۔جلسے خطاب کر تے ہوئے مفتی وقار الزماںکا کہنا تھاکہ امت مسلمہ حیات طیبہ پر عمل کر کے دین و دنیا میں کامیاب ہے.مصطفیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگنا صحابہ کی سنت ہے، جلسہ میلاد میں مروت قومی جرگہ کے امیر رئیس آف عیسک خیل الحاج محمداسلم خان بھی شریک ہو گئے جلسہ کی صدارت پیر سیف الدین اکمل سلطان اور پیرامین شاہ آماخیل شریف کررہے ہیں ۔