مولانا عبدالغفور حیدری کی پشاور دیر کالونی میں سپین مسجد کا دورہ

ویب ڈیسک(پشاور): جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی پشاور دیر کالونی میں سپین مسجد کا دورہ، مولانا عبدالغفور حیدری کی مولانا رحیم اللہ حقانی سے ملاقات۔ پشاور دھماکے کے شہدا کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت اور فاتح خوانی کی۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء گو ہوں، دشمنوں کے ناپاک عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ جمعیت علماء اسلام دینی مدارس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ایم این اے مولانا صلاح الدین، مولانا عطاء الحق درویش بھی ہمراہ تھے۔