واشنگٹن ڈی سی میں دلکش پاکستان ایک نظرکے موضوع پر ورچوئول ٹورکا انعقاد

ویب ڈسیک (واشنگٹن )واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیرا ہتمام امریکی سیاحتی اداروں کو پاکستان کی سیاحت سے متعارف کروانے کیلئے دلکش پاکستان ایک نظرکے موضوع پر ورچوئول ٹورکا انعقاد کیا گیا ۔ویبینار سے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری سمیت امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطاب کیا۔دیگر مقررین میں ایممی ایوارڈ یافتہ ،مس بیتھ ٹراوٹ مین، جرمن ٹریول وی لاگر ، کرسچن بیٹزمین، ثقافتی کھانوں کی ماہر فاطمہ علی اور پریس اتاشی سفارتخانہ پاکستان ، ملیحہ شاہد بھی شامل ہے۔اس موقع پر مقررین نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور امریکہ میں سیاحتی اداروں کو پاکستان میں سیاحت سے متعلق مواقعوں سے متعارف کرانے کے حوالے سیروشنی ڈالی ہے۔شرکا نے اظہارخیال کرتے ہو ئے کہا کہ نہ صرف متاثر کن مناظر بلکہ پاکستان ایک شاندار ماضی، منفرد اور مختلف ثقافت، اورقیمتی ورثے سیمالا مال ملک ہے۔ آ ل سیاحت سے وابسطہ تعمیراتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے تاکہ سیاحوں کو تمام ممکنہ سہولیات میسر آ سکیں۔
معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ، سید ذوالفقار عباس بخاریموجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔سید ذوالفقار عباس بخاری کاکہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی مقامات پر نئے 35 ہوٹلوں کی تعمیر بھی عمل میں لائی جارہی ہے، سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان کی امریکی عوام کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔پاکستانی عوام کی گرم جوشی اور مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے۔ایممی ایوارڈ یافتہ ،مس بیتھ ٹراوٹ مینہم نے پاکستان کو اسکے امیج سے منسلک منفی پروپیگنڈا سے برعکس پر امن، خوبصورت، مہمان نواز، اور قدرتی حسن اور مناظر سے مالامال پایا؛ فاطمہ علی نے کہا کہ مس بیتھ ٹراوٹ میں پاکستانی کھانے دنیا بھر میں نہ صرف منفرد ہیں بلکہ معیار اور ذائقوں سے بھی بھرپور ہیں۔