ہری پورمیں بارہ ربیع الاول کامرکزی جلوس مین بازاراندرون شہرمیں رواں دواں

ویب ڈیسک(ہری پور)بارہ ربیع الاول کامرکزی جلوس دارلعلوم اسلامیہ رحمانیہ سے برآمدہری ہوا۔ہری پورکے مرکزی جلوس کہ قیادت آستانہ عالیہ چھوہرشریف کے صاحبزادگان کررہے ہیں۔ربیع الاول کا مرکزی جلوس مین بازار سرکلر روڈ اندرون شہرمیںرواں دواں۔
بارہ ربیع الاول کے جلوس میں علماء کاخطاب اور حمد ونعت کی فلک شگاف صدائوں سے گونج اٹھا۔علما نے فرانس کے سفیر کر ملک بدرکرنے اورفرانس سے تعلقات منقطع کرنے کامطالبہ کیاہے۔
بارہ ربیع الاول کے جلوس کے استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا۔ہری پور شہرمیں شرکا ء کیلئے جگہ جگہ دودھ ،چاول اور حلوے کی سبیلوں کااہتمام کیا گیا ہے۔ جلوس کے شرکا ء نے جھنڈے کتبے اورمقامات مقدسہ کی بڑی بڑی تصویریں اٹھائی ہیں۔
بارہ ربیع الاول کے جلوس کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں ۔ضلعی افسران ،ریسکیو 1122.،محکمہ صحت کی ٹیم ۔TMA۔،ایدھی ایمبولنس،موقع پر موجودہیں۔