Arif Alvi 15 e1578649209655

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

ویب ڈیسک(اسلام آباد)عید میلادالنبی ۖ کے مبارک موقع پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔آپ ۖ کی بدولت جہالت اور ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا ہے۔آپ ۖ کی بدولت دنیا کی عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے آبیاری ہوئی ، صدرکا کہنا تھا کہ پوری انسانیت کی فلاح یقینا آپ ۖ کی سنت ِ طیبہ کی پیروی میں ہے۔اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے سیرت پاک ۖ کو پیشِ نظر رکھنا اور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ دورِ اول میں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا باعث قرآنِ پاک اور رسول اللہ خاتم النبیینۖ کی شخصیت ہی تھی۔ آپ ۖ کی حیاتِ طیبہ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس ملتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ ۖ نے غلاموں، عورتوں اور بے سہارا لوگوں کو حقوق دیے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد ڈالی ہے۔ پیغمبرِاسلام ۖ کے اسوہِ حسنہ اور انکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔مغرب میں حضورۖ کی شان میں اہانت اور گستاخی کے قابلِ مذمت واقعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے اقدامات نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں اور بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں۔ عالمِ اسلام کے رہنماں سے اپیل کروں گا کہ حرمتِ رسول ۖ کے تحفظ کیلئے ایک متفقہ مطالبہ عالمی اداروں کے سامنے پیش کریں ۔ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضورۖ کی حیات طیبہ اور قرآن ِپاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہو گا ۔
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظرہم سب کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ عیدمیلاد النبی ۖ کی تمام تقریبات میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم