Screen Shot 2020 10 30 at 7.33.48 PM

نبیﷺ کی شان میں بار بار گستاخی ہونا مسلمان لیڈر شپ کی ناکامی ہے-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا رحمت اللعالمینﷺقومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبیﷺ کی شان میں بار بار گستاخی ہونا مسلمان لیڈر شپ کی ناکامی ہے، نبیﷺ کی بےحرمتی کے آگے کوئی بھی تکلیف معنی نہیں رکھتی، اسلاموفوبیا کی وجہ سے مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک میں ایک چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف ہے، ہم تمام انبیا کا نام ادب سے لیتے ہیں مگر مغرب میں ایسا نہیں ہوتا تھا، جعلی کارٹون جان بوجھ کر بناتے ہیں انہیں معلوم ہے مسلمانوں کا ردعمل آئے گا، میں سمجھتا ہوں کسی چیز سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے تو وہ نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل
مزید پڑھیں:  قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک خاص مقصد کے لیے بنا ہے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر پاکستان کو ایک ریاست بنانا ہے، بدقسمتی سے ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں سے دور چلے گئے ہیں، یہ مشکل راستہ ہے مگر جیسے ہی ہم اس پر چلیں گے پاکستان مزید اوپر اٹھتا چلا جائے گا۔