6fc34263e562706ad117966cf2edcec7 1

چترال میں عید میلادالنبیۖ انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک(چترال) چترال میں عید میلادالنبیۖ انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔چترال کے ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں مقامی سکولوں اور دینی مدارس کے طلبا نے نعت پیش کی۔
ڈی سی چترال نوید احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر نصرت جبین اور دوسرے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں واقع پنسہ گاہ میں غریبوں میں کھاناتقسیم کیا۔ لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں مختلف مقامات سے محفل میلادۖ جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی