thumbs b c 6b34d72505a68d4a3dec30355d512c98

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی24گھنٹوں میں 20 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے20 مریض جابحق، این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک میں1078 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11,864ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 13ہزار 527مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ملک میں 3 لاکھ 32ہزار 186 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔سندھ میں 1 لاکھ 45 ہزار238 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ پنجاب 1 لاکھ 3ہزار 831کے پی 39119کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں .اسلام آباد میں 19594کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔گلگت بلتستان 4229 بلوچستان میں 15887 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںجبکہ آزادکشمیر میں کورونا کے 4046 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6795اموات ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا کے 2620 پنجاب 2354مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔خیبرپختونخوا 1276 ،اسلام آباد میں 215 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں۔
بلوچستان 149، گلگت بلتستان میں کورونا کے 92مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے89مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 32933کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کوروناکے 808مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 98 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔ملک میں تاحال 44 لاکھ 9 ہزار 537کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، 6ججز کو خطوط کے معاملے پر آج فل کورٹ اجلاس طلب