ایاز صادق کے بجائے ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھے۔رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کو مشورہ

ویب ڈیسک(لاہور)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کا وزیرریلوے شیخ رشید کو مشورہ دے دیا ۔ رانا ثنااللہنے کہا کہ شیخ رشید ایاز صادق کے بجائے ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھے تاکہ حادثات نہ ہوں ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھتے تو سینکڑوں مسافر جاں بحق نہ ہوتے ۔
شیخ رشید ریلوے کے 50 ارب خسارے پر نظر رکھے جو خطرناک اشار ے کررہا ہے شیخ رشید کی ساری زندگی اشاروں پر گزری ہے دیکھنا ہے تو مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے اشارے دیکھو،انکا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے تو ٹماٹر، روٹی، آٹا اور چینی کی قیمت کے اشارے دیکھو غیرملکی ایجنڈے کے لئے فارن فنڈنگ کے اربوں کھربوں آئے ۔پاکستان میں تباہی کے لئے فارن فنڈنگ کس کے اشارے پر ہوئی؟ ریکارڈ سامنے آئے تو قوم کو پتہ چل جائے گا کہ عمران نیازی اور اس کے چپڑاسی کو عوام کے اشارے نظر نہیں آرہے۔