زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک (لاہور): زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،
قومی اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیا، مصباح الحق کی مطابق اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے، شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں، زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عابد علی شامل ہیں،
فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسی خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ کل بروز اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔