مسجد سانحہ کے شہداء کیلئے اعلان کردہ پیکیج مسترد کرتے ہیں. مولانا حسین احمد

ویب ڈیسک (پشاور): مولانا حسین احمد کا مطالبہ دیرکالونی مسجد میں دھماکہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے، مدارس اور اہم شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کیا جائے، دیر کالونی مسجد دھماکہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری تھی، حملہ سے قبل اطلاع دی گئی تھی، حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی، آئی جی پی نے کہا ایسے چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں، آئی جی پولیس کوعہدے سے ہٹا کر فرائض کا ادراک کرنے والا افیسر کو تعینات کیا جائے، مسجد سانحہ کے شہداء کیلئے اعلان کردہ پیکیج مسترد کرتے ہیں، اے پی ایس کے شہدا کے برابر مسجد شہداء کو پیکیج دیا جائے۔