وزیراعلی خیبر پختونخوا آج سوات کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا آج سوات کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وزیراعلی شمو زئی ایریگیشن سکیم کا افتتاح کریں گے، وزیراعلی مٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے، وزیراعلی مندور میں عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے، وزیر اعلی محمود خان کے ہمراہ وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہوں گے، وزیراعلی محمود خان آج سوات میں پورا دن گزاریں گے، وزیراعلی محمود خان مٹہ میں شامزئی اریگیشن اسکیم اور سوئی گیس منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔