پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کردی گئی، ذرائع کے مطابق پٹرول ایک روپیہ 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گے، نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کیلئے ہوگا۔