n00729211 b

مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے صدر جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پا کستان مسلم لیگ ن پارٹی قیادت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ میں تنازعہ ہوا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر ہیں۔ ذرائع کہ مطابق یہ تنازعہ سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری کو پی ڈی ایم بلوچستان کے جلسے میں نہ بلانے پر ہواہے ۔ پی ڈی ایم سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے ثنااللہ زہری کو جلسے میں مدعو کرنے سے انکار کردیا تھا۔ پارٹی قیادت کا موقف ہے کہثنااللہ زہری اڑھائی سال سے ملک میں موجود نہیں رہے اور پی ڈی ایم کے جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے۔
ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ جب ثنااللہ زہری تحریک کے ساتھ ہیں ہی نہیں تو پھر انہیں پی ڈی ایم جلسے میں کیوں بلایا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود ثنا اللہ زہری نے وزارت اعلی بلوچستان کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔عبدالقادر بلوچ وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملک طارق اعوان کی کامران بنگش کیخلاف قانونی کارروائی