skldjfhklqjh scaled

وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ۔ زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نی ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں آنیوالے شدید زلزلے اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترکی میں آنیوالے زلزلے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ریکٹرسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.6 تھی جس میں اب تک، 24 افراد کے جاں بحق جبکہ 804 افراد زخمی ہونے اور 17 سے زائد عمارت کے زمیں بوس ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زلزلے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور اس زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ترک حکومت اور ترک بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پاکستان کے لوگ، 2005 کے زلزلے کے بعد، ترکی کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو نہیں بھولے ہیں- پاکستان کی حکومت اور پوری پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمہ قسم کی معاونت کیلئے تیار ہیں ۔زیر خارجہ کی پاکستان، کی طرف سے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے امدادی ٹیمیں اور فیلڈہسپتال بجھوانے کی پیشکش بھی کی ۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے امداد کی فراہمی کی پیشکش اور نیک تمناں کے اظہار پر ،اپنی قیادت کی طرف سے صدر پاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے، تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہسر دست ہمیں کسی مادی معاونت کی ضرورت نہیں تاہم اگر ایسی کوئی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی اس پیشکش کو سب سے پہلے قبول کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے نگران صوبائی حکومت کے دعوے کی تردید کردی