n00857014 b

پشاور بم دھماکہ بیرونی قوتوں نے کرایا- وزیراعلٰی محمود خان

ویب ڈیسک (سوات): 70 سال سے ملک لوٹنے والوں نے این آر او مانگا، وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے انکارکے بعد ڈرامہ رچایاگیا، احتجاج کرنے والے بے بروزگاروں کا ٹولہ ہے، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہوگا، مخالفین نے اداروں کو نشانہ بنایا، فوج کو سپورٹ کریں گے یہ ہماری فوج ہے، انڈیااور اسرائیل سمیت تمام قوتیں اکٹھے ہوگئے ہیں، پشاور بم دھماکہ بیرونی قوتوں نے کرایا، اب مزید حملے یہ نہیں کرسکیں گے، قبائلی علاقوں کا انضمام بہت بڑاچیلنج تھا، قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز سوات میں صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے، خیبرپختونخوا میں چکدرہ دیر، سوات موٹروے فیز ٹو اور خوازہ خیلہ بشام روڈ بنائیں گے، اس خطے کو کاروباری مرکز بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع