5ec61b1238bc9

کورونا کے خدشے کے پیش نظر، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا

ویب ڈیسک : کورونا کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خود کو قرنطینہ کرلیا، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی حالیہ دنوں میں کسی سے ملاقات ہوئی، جس کا کورونا مثبت تھا، جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے، کورونا کی دوسری لہر، برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا، ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا ہے کہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں اور میں خیریت سے ہوں لیکن ڈبلیو ایچ او پروٹوکول کے مطابق گھر سے کام کروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب صحت کی رہنمائی پر عمل کریں، اس طرح ہم کورونا کی منتقلی کو روک کر صحت کے نظام کی حفاظت کریں گے، دنیا بھر میں اب تک کورونا کے باعث 4 کروڑ 60 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں، جب کہ 11 لاکھ 90 ہزار 600 کے قریب اموات بھی ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل