news 1598720297 7388

خیبرپختونخواہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے سرکاری دفاتر کو ہدایات جاری کردی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخواہ حکومت میں کورونا کی دوسری لہر نمٹنے کے اقدامات جاری، خیبرپختونخواہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے سرکاری دفاتر کو ہدایات جاری کردی ہیں، محکمہ انتظامی امور نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی تعداد، حفاظتی اقدامات اور دیگر اہم نکات پر مشتمل ہے، متن کے مطابق کوویڈ 19 کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،

ماسک استعمال کئے بغیر کسی کو بھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،
دفتری اہل کار اور ملاقتیوں کے درجہ حرارت کو معلوم کرنے کے لئے داخلی راستوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلی اور گورنر ہاوس سمیت تمام سرکاری دفاتر میں نقل و حرکت کو محدود کردیا جائے، کوشش کی جائے کہ ملاقات کے لیے آنیوالے افراد کے مسائل فون پر یا استقبالیہ پر ہی حل کئے جائے، ضروری سٹاف کی مدد سے دفتری امور نمٹانے جائے ، شیر خوار بچوں کی حامل خواتین اور شوگرجیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا ملازمین دفتری امور گھر سے نمٹانے گیں، تمام محکمہ جات کم سے کم دفتری ملازمین سے دفتری امور نمٹانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے، متعلقہ محکموں کے سربراہان ضروری سٹاف کی نشاندہی کرکے دفتری امور نمٹانے گیں، سرکاری اجلاس بلانے کے بجائے ویڈیو کال کے ذریعے امور نمٹائے جائے، حکومتی اداروں کے اندر واقع مساجد میں ایس او پیز کے تحت نماز کی ادائیگی یقینی بنائے جائے، نمازی ماسک کا استعمال اور مناسب فاصلہ کا خیال رکھے گے
کورونا کے علامات کے حامل مریض مساجد آنے سے گریز کرے، ہاتھ ملانے اور سماجی دوری پر مبنی اقدامات کا خیال رکھا جائے، انتظامی افسران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی