jjj

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 1167 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 14مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں1167 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 13,965 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 15ہزار 446 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 36 ہزار 260 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 46 ہزار774 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 894 ، کے پی میں 39749 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 20243 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4293 ، بلوچستان میں 15977 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 4330 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6849 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2633 ، پنجاب میں 2372 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1280 ، اسلام آباد میں 222 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں کورونا کے 92 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 98 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27984 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،
ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 911 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 129 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 45 لاکھ 14 ہزار 827 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے