download 187

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 1313 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ وآپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے18مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں1313 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 14،646ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 16ہزار 060 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 37 ہزار 573 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 47 ہزار295 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 5ہزار 197، کے پی میں 39889 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 20471 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4306 ، بلوچستان میں 16000 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 4415 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6867 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2639 ، پنجاب میں 2380 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1281 ، اسلام آباد میں 224 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں کورونا کے 92 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 99 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 26،565 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 959 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 45 لاکھ 41 ہزار 392 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 117 مریض وینٹیلٹر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے