78253258

کوروناکیخلاف جنگ، پاکستان نےکورونا ویکسین خریدنےکا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا کے خلاف جنگ پاکستان کا بڑا فیصلہ، ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کا کورونا کی ممکنہ ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کیا، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرائے گا، وزارت قومی صحت کا وزیراعظم عمران خان کے نام مراسلہ، کورونا ویکسین کی بکنگ کرانے کیلئے وزیراعظم سے اجازت طلب کرلی، وزارت صحت کی کورونا ویکسین کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویزدی، وزارت صحت کی1 کروڑ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین بکنگ کی تجویز دی، مراسلہ کے مطابق پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر بکنگ ناگزیر ہے، ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی دستیابی ضروری ہے، پہلے فیز میں کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز،بوڑھے شہریوں کیلئے دستیاب ہوگی، وزیراعظم بین الوزارتی کمیٹی کو ویکسین سازوں سے مذاکرات کی اجازت دیں، وزیراعظم ویکسین بکنگ کا معاملہ ای سی سی میں بھجوائیں، عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی تیاری فیز تھری میں داخل ہو چکی ہے، تمام ممالک کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کر رہے ہیں، کورونا ویکسین2021 کی پہلی، دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگی، پاکستان نے ویکسین کی مفت و رعایتی خریداری کیلئے گاوی سے رابطہ کیا ہے، گاوی سے کورونا ویکسین2021 کے آخر میں ملنے کا امکان ہے، کورونا ویکسین بارے بین الوزارتی، نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی قائم کی گئی تھی، کورونا ویکسین کی بکنگ کا معاملہ این سی او سی میں زیر بحث آ چکا ہے، فیز تھری ویکسین ٹرائلز کی ناکامی پر ایڈوانس رقم کے ضیاع کا احتمال ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور