hhhhhh

حکومت خیبرپختونخوا نے کورونا دوسری لہر کی صورت میں معاشی اثرات سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی

ویب ڈیسک (پشاور): حکومت خیبرپختونخوا نے کورونا دوسری لہر کی صورت میں معاشی اثرات سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت خیبرپختونخوا معاشی ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف انتظامی محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر سے ممکنہ معاشی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی زیر غور، کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خوراک اور دیگر اشیاء کی سپلائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع کی سطح پر اشیائے خوردونوش کے اسٹاک مانیٹر کرنے کی ہدایت، بیورو آف اسٹیٹسٹکس کو بھی ہنگامی صورتحال میں معاشی اثرات  کا اندازہ لگانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی