carona 1 2

ملک بھرکورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ، 26 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے وارمزید تیز ہوئے، 26 افراد جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 302 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی،

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 665 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 376 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 47 ہزار 787 ہوگئی، پنجاب میں 1لاکھ 5 ہزار 535 اورخیبرپختونخواہ 40 ہزار 022 تعداد ہے، نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں 20 ہزار 694 اوربلوچستان میں 16 ہزار 26 تعداد ہیں، آزاد کشمیر 4 ہزار 491 اورگلگت میں 4320 تعداد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب