5eb6ee98c6b00

کرونا کی دوسری لہر:پشاور میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند ہونگے،ماسک پہننا لازمی قرار

ویب ڈیسک: کرونا وبا حکومتی اقدامات،خیبر پختونخوا حکومت پشاور میں کاروبار دس بجے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا.

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا و قبائلی امور نے اعلامیہ جاری کردیا

اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر بازار، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، ہوٹل، بیکریز اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہونگے، حجام کی دکانیں بھی رات دس بجے تک کھلی رہے گی،شہریوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا.

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ

فارمیسی، تندور، گراسری شاپس،کلینک، ہسپتال، پیٹرول اور سی این جی پمپس پابندی سے مستثنی ہونگے، تمام پارکس شام چھ بجے بند ہونگے،خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.