images 1 23

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 1376 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے30مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 1376 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16,242ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 17ہزار 086 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

ملک میں 3 لاکھ 40 ہزار 251 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 48 ہزار343 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 856 ، کے پی میں 40148 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 20967 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4332 ، بلوچستان میں 16033 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 4572 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6923 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2664 ، پنجاب میں 2390 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1287، اسلام آباد میں 231 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں کورونا کے 92 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے107مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24

مزید پڑھیں:  ملک میں جنگل کا قانون ہے،عمران خان

گھنٹوں میں ملک بھر میں 35،745 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں 130 مریض وینٹیلٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 995 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 46 لاکھ 9 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔