901261 812201202

کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور):ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر پشاور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات۔پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری، صوبائی دارلحکومت کے مزید علاقوں میں کل 7 نومبر بوقت سہ پہر چار بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری، لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہے، اسد قیصر