jazil

کورونا کی دوسری لہر،سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک(اسلام آباد)دو سری تشویشناک لہر میں کورونا کے تیزی سے پھیلا وکے باعث نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اِن ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021 تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کورونا کی روک تھام کے ادارے نے سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا اور باقی گھر سے کام کریں گے۔اس کے علاوہ کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق حکمت عملی کے تحت گلگت بلتستان ماڈل کو اپناتے ہوئے ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 100 روپیہ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام فیصلوں پر عملدرآمد 7 نومبر سے شروع ہوگا اور 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں جبکہ حیدر آباد، گلگت، مظفرآباد، میر پور، پشاور ، کوئٹہ، گوجرانوالا، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی اسی حکمت عملی کا اطلاق کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں ان ڈور شادی تقریبات پرپابندی ہوگی تاہم اس پابندی کا نفاذ20 نومبر سے ہو گا، شادی کی تقریبات کھلی فضامیں منعقد کرنیکی اجازت ہو گیجبکہ کھلی فضامیں شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شریک ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  تھرپارکر میں رینجرز کا ٹرک حادثے کا شکار،2اہلکار جاں بحق