iStock 1201739887 1585131731

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ،اموات 6ہزار943تک جا پہنچی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد ملک بھر میں یومیہ بنیادوں پر کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20اموات ہوئیں ، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار502 نئے کیسزرپورٹ ہوئیہیں۔
ملک بھرمیں مجموعی اموات 6ہزار943 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق کوروناکیسزکی تعداد 3 لاکھ41 ہزار753ہوگئی جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ 1لاکھ 48ہزار922 متاثرہوچکے ہیں۔
پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 6ہزار208 ہوگئی ۔ 40ہزار285 اوربلوچستان 16ہزار41 ہوگئی ۔اسلام آباد میں 21ہزار302 اورآزاد کشمیرمیں 4ہزار652 متاثر ہوئے ۔
گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 4ہزار343 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34ہزار400 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع