800Biden46thPresident AP 1

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو شکست،جوبائیڈن نےمیدان مارلیا

ویب ڈیسک(واشنگٹن) جوبائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے ہیں۔ منتخب صدر جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد جنوبی ایشیائی نژاد کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔
امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اہل امریکا میں اس عظیم ملک کی قیادت کرنے کے لیے اپنا انتخاب کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے مجھے چاہے ووٹ دیا ہو یا نہیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں آپ سب کا صدر بن کر دکھاوں گا اور آپ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے پوراکروں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی کا فیصلہ