افغانستان کے صوبہ فریاب میں کار بم دھماکہ ۔4پولیس اہلکار جاں بحق،20زخمی

ویب ڈیسک (کابل): افغانستان کے صوبہ فریاب میں کار بم دھماکہ میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ضلع المار میں پولیس ہیڈ کوراٹر کے باہر کیا گیا۔قندھار کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سپاہی اور سویلین دونوں شامل ہیں۔کسی بھی تنظیم نے تاحال دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔اس سے قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔چند روز قبل افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی حملے سے 12 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملہ ضلع بہارک میں مدرسے پر کیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔