امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک : امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹا دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان سوشل میڈیا پرکیا، جس کے بعد قومی انسداد دہشتگردی مرکز کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ملر قائم مقام وزیر دفاع ہوں گے، رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اور وزیر دفاع میں افغانستان سے فوجیں نکالنے یا رکھنے پر اتفاق نہیں تھا، جس کے باعث دونوں کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے خراب تھے اور وزیر دفاع نے پہلے ہی استعفیٰ تیار کر لیا تھا، وزیر دفاع مارک ایسپر نے امریکی فوج کو ملک کے اندر امن و امان کے لیے تعینات کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ فوج کو اندرون ملک صرف بہت ہی سنگین صورت حال میں استعمال کیا جانا چاہیے، مارک ایسپر نے کہا تھا کہ یہ بات میں وزیر دفاع کی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق فوجی کی حیثیت سے بھی کر رہا ہوں۔