کویت میں محکمہ ٹریفک کی جانب سےجدید کیمروں کی تنصیب

ویب ڈیسک (کویت)کویت میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے جدید کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارتِ داخلہ نے اس سلسلے میں منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔ پہلی بار کار پلیٹوں کی تیزی کے ساتھ نشان دہی کرنے اور گاڑیوں کا رنگ ریکارڈ کرنے کے لیے نئے ٹریفک کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان جدید کیمروں کی مدد سے اب کرونا وائرس کیسز اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے گا۔یہکیمرے ممکنہ طور پر ٹریفک لائٹس یا روڈ سائنز پر نصب کیے جائیں گے، ان کے ذریعے نہ صرف ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جا سکے گی بلکہ کاروں کی نقل و حرکت پر بھی نگاہ رکھنے میں یہ مدد گار ہوں گے۔
یہ کیمرے چند منٹوں میں سیکڑوں کار پلیٹس پڑھنے کی صلاحیت کے حامل ہیں، ان کی مدد سے ڈیٹا بیس میں جائے وقوع، تاریخ اور وقت کا تمام ڈیٹا محفوظ ہوتا رہے گا۔پلیٹ نمبر کے ساتھ ساتھ کار کا رنگ بھی نوٹ کریں گے تاکہکسی بھی حادثے کی صورت میں اس ڈیٹا تک رسائی کر کے مدد لی جا سکے گی۔