بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ دنیائےفانی سےکوچ کرگئے

ویب ڈیسک(ماناما)بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ انتقال کر گئے۔ وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے۔ 84سالہ شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کی تدفین بحرین میں کی جائے گی۔
بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسی الخلیفہ کے انتقال کے بعد ملک بھر میں ایک ہفتے کے یوم سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،جبکہ قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔