سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک ( جدہ ): سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکہ غیر مسلموں کے قبرستان میں ہوا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کے اختتام کے حوالے تقرہب جاری تھی ۔تقریب میں فرانسیسی قونصلر جنرل اور کئی ممالک کے سفارتکار بھی شریک تھے- اس حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔