Pakistan navy1 e1549985706726 604x270 1

بین الاقوامی بحری مشق ”ماوی بلینا“ میں 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کی ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشق ”ماوی بلینا“ میں شرکت، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ مشق 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد کی گئی، مشق ماوی بلینا میں سات ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی، مشق کا مقصدایک دوسرے کےپیشہ ورانہ تجربات سے سیکھنا اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ تھا، پاکستانی جہاز نے ترک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق میں بھی شرکت کی، دوطرفہ مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقدکی گئی، پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سےترک عوام بالخصوص ترک بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید